وقار یونس کو ویرات کوہلی کی ”کمزوری“ نظر آ گئی، انہیں آؤٹ کرنے کا سب سے آسان طریقہ کیا ہے؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ ویرات کوہلی کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میں ایک کمزوری ڈھونڈ لی ہے اور باﺅلرز کو انہیں آﺅٹ کرنے کا طریقہ بھی بتا دیا ہے۔بورے والا ایکسپریس کا کہنا ہے کہ ہر بلے باز کی طرح ویرات کوہلی کی بلے بازی میں اب بھی کمزوری پائی جاتی ہے اور باﺅلرز کو اس کمزوری کا جان کر خوب فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں کہا کہ ویرات کوہلی کئی بار آف سٹمپ سے باہر پائے گئے ہیں کیونکہ وہ جلدی میں ڈرائیو کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس لئے باﺅلنگ کرتے ہوئے آپ کو سمجھداری سے کام لینا ہو گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ باﺅلرز ویرات کوہلی کو چیلنج نہیں دے سکتے ہیں تاہم باو¿لرز کو اپنے منصوبوں کے ساتھ جمے رہنا ہو گا۔

وقار یونس نے کہا کہ ” سب سے اچھا منصوبہ یہ ہے کہ اگر آپ آﺅٹ سوئنگ باﺅلنگ کرتے ہیں جیسا کہ میں بین الاقوامی کرکٹ میں کرتا تھا تو شائد میں انہیں آف سٹمپ سے باہر گیند کروا کر سوئنگ کے ذریعے گیند کو ان سے باہر نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں ڈرائیو کرنے پر مجبور کروں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here