وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے مشاہد اللہ کو چچا بنادیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کو چچا بنا دیا پیار سے سینیٹ میں چاچو مشاہد کہہ کر مخاطب ہوئے۔جمعہ کو اجلاس کی کارروائی کے دوران سینیٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کے حق رائے دہی کے طریقہ کار سے متعلق سینیٹر جاوید عباسی کے توجہ مبذول کروانے کے نوٹس پر بیان دیا۔ اس موقع پر امہوں نے مشاہد اللہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چچا مشاہد اللہ میری بات کو غور سے سنیں اہم مسئلہ ہے ۔ انہوں نے ایوان میں آئین نو سے متعلق مشہور شعر بھی پڑھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here