وزیر اعظم ہاﺅس کے 528 میں سے صرف 4 سے 5 ملازمین رہ گئے ہیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاﺅس کے 528 میں سے صرف 4 سے 5 ملازمین رہ گئے ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ دورحکومت میں قواعد کےخلاف بھرتی افرادکوبرطرف کردیاگیا ہے اسحاق ڈارکی غیرقانونی بھرتیوں کوبھی ختم کردیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی زیراستعمال گاڑیوں کی نیلامی سے 18کروڑحاصل ہوئے ، اب تک 62 گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کی تعداد 528تھی،جواب 4سے 5ہوگئی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کوملازمتوں سے نہیں نکالاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here