” میری قریبی دوست کا 21 سالہ بیٹا ہارٹ اٹیک سے مر گیا ، وجہ نشا یا خود کشی نہ تھی بلکہ ۔۔۔“ پاکستانی خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ تمام والدین کو ہلاکر رکھ دیا

عمومی طور پر پریشانی کے عالم میں اور غربت کے باعث لوگ خود کشی کر لیتے ہیں لیکن اس اقدام کو روکنے کیلئے حکومتوں کی جانب سے کسی قسم کا بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیاہے تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا صارف نے ایک انتہائی حیران کن واقعہ بیان کر دیاہے جسے سن کر شائد والدین کے پیروں تلے زمین ہی نکل جائے گی ۔سوشل میڈیا پر ’ ماریہ ‘ نامی صارف نے پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ ” ان کی ایک قریبی دوست ہے جس کا 21 سالہ جوان بیٹا وفات پا گیاہے اور اس کی موت کی وجہ منشیات یا اوور ڈوز نہیں ہے اور نہ ہی اس نے خود کشی کی ہے بلکہ اس کی موت کی وجہ حد سے زیادہ پریشانی بنی ہے جس کے باعث اسے دل کا دورہ پڑا اور اس کی موت ہو گئی ۔خاتون کا کہناتھا کہ دو دن کے بعداس کے میڈیکل کالج کے امتحانات ہونے والے تھے جس کی وجہ سے وہ بہت ہی زیادہ پریشان تھا اور دباﺅ میں تھا تاہم میری والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں پر پڑھائی کے حوالے سے اتنا زیادہ دباﺅ نہ ڈالیں کہ وہ ذہنی طور پر مفلوج ہوجائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here