عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف سنچری سکور کی تو ان کی بیگم نے کیا کیا؟ دیکھ کر لوگ جذباتی ہو گئے

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے سنچری سکور کی تو ان کی اہلیہ نے ایسا کام کر دیا کہ دیکھنے والے بھی جذباتی ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق جب عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف 100سکور مکمل کیے پورے سٹیڈیم کی طرف سے تالیاں بجا کر انہیں داد دی گئی۔ ایسے میں ان کی اہلیہ ریچل مک لیلن خوشی کے مارے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو دیں۔ ان کی اپنے آنسوﺅں کو روکنے کی کوشش پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئی تو اس نے ہزاروں صارفین کو بھی جذباتی کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق عثمان خواجہ آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ کرکٹر ہیں جو اب تک کڑی تنقید کا نشانہ بنتے آئے ہیں لیکن انہوں نے پاکستان کے خلاف اس ٹیسٹ میں 8گھنٹے سے زیادہ وقت کریز پر رک کر 141رنزکی شاندار اننگ کھیلی اور میچ کو ڈراءکی طرف دھکیل کر آسٹریلیا کو شکست سے بچا لیا۔میچ کے بعد ریچل نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر عثمان خواجہ کی تصویر بھی پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ ”یہاں تک پہنچنے کے لیے تم نے طویل سفر طے کیا اور اس دوران مجھے ایک لمحے کے لیے بھی تمہاری صلاحیتوں پر شک نہیں ہوا۔ تم نے بہت محنت کی اور کبھی ہمت نہیں ہاری۔ مجھے تم پر فخر ہے۔“واضح رہے کہ عثمان خواجہ اور ریچل کی منگنی جولائی 2016ءمیں اور شادی رواں سال اپریل میں ہوئی تھی۔ ریچل نے عثمان خواجہ کے ساتھ منگنی کے بعد گزشتہ سال اسلام قبول کر لیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here