شہبازشریف کے وکیل بھی مقررکر دیئے گئے ،کون ہوں گے ؟ نام سامنے آ گیا

قومی احتساب بیورو(نیب )کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ایڈوکیٹ امجد پرویز کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا وکیل مقرر کردیا گیا ہے ۔نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پران کے وکیل ایڈوکیٹ امجد پرویز کہنا تھاکہ شہباز شریف کو بے بنیاد الزامات کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ انہیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ان کا مز ید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اس وقت نیب لاہور کی حراست میں ہیں اور انہیں کل احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اور اس دوران انہیں حراست میں لے لیا گیا جبکہ شہبازشریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here