شہبازشریف کو نیب نے گرفتار کر لیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اور اس دوران انہیں حراست میں لے لیا گیاہے۔ شہبازشریف کے علاوہ راجہ قمر السلام کو بھی گرفتار کیا گیاہے ۔صاف پانی سکینڈل میں شہبازشریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ شہبازشریف جب نیب پیش کیلئے آئے تو افسران کی جانب سے آج ان سے تفتیش نہیں کی گئی بلکہ ان کے سامنے تین فائلیں رکھیں گئیں اور انہیں کہا گیاکہ ہمارے پاس ثبوت ہیں اس لیے آپ کو حراست میں لیا جاتاہے ۔ شہبازشریف کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔نیب لاہور کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں سابق سرکاری افسر احد چیمہ اور فواد حسن فواد بھی گرفتار ہیں ۔نجی ٹی وی جیونیوز کا کہناہے کہ شہبازشریف کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیاہے لیکن نیب کے تین افسران ان سے تفتیش کر رہے ہیں اور انہیں اندر بٹھایا گیاہے ،ان کی گرفتار سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بعد ہی عمل میں لائی جائے گی۔صاف پانی سکینڈل میں پہلے بھی چھ افسران کو حراست میں لیا گیاہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نیب کی جانب سے شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔صاف پانی سکینڈل میں چار سو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیخلاف نیب تحقیقات کر رہی تھی تاہم آج شہبازشریف کو حراست میں لے لیا گیاہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم 67 دن سزا کاٹنے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سزا معطل کر دی تھی اور شریف خاندان کے تینوں افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دو روز قبل ہی تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here