شہبازشریف کو صاف پانی سکینڈل میں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ ۔۔۔نیب میدان میں آ گئی ، کس کیس میں گرفتار کیا گیا ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

لاہور نیب لاہور نے شہبازشریف کو گرفتاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ شہبازشریف کو آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار کیا گیاہے اور انہیں کل معزز احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔نیب لاہور نے شہبازشریف کی گرفتاری سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی آگاہ کر دیاہے ۔شہبازشریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ شہبازشریف نیب لاہور میں صاف پانی سکینڈل میں پیش ہونے کیلئے نیب پہنچے تھے تاہم انہیں آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار کیا گیاہے۔دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگیزیب نے بھی شہبازشریف کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے جبکہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھی تصدیق کی ہے کہ شہبازشریف کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here