”سعودی عرب یہ شخصیت جلد پاکستان تشریف لائیں گی “ حکومت نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر پٹرولیم سرور خان نے کہاہے کہ سعودی عرب کے وزیر توانائی جلد پاکستان تشریف لائیں گے ، دورہ سعودی عرب کے موقع پر عمران خان کا والہانہ استقبال ہوا ، سعودی عرب امداد لینے کیلئے نہیں بلکہ سرمایہ کاری لانے کیلئے گئے تھے ،سعودی حکومت سے سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہواہے اور وہ پاکستان میں تیس ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم سرور خان کا کہناتھا کہ ہم نے سعودی عرب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سعودی عرب نے سی پیک اور ریفائنری سمیت دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیاہے جبکہ سعودی عرب نے فوری طور پر ریفائنری میں سرمایہ کاری کا کہا ۔ان کا کہناتھاکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سٹیٹ آف دی آرٹ ریفائنری بنانے پر اتفاق ہواہے اور یہ ریفائنری گوادر میں لگائی جائے گی جبکہ معاہدے کے وقت بلوچستان حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔وزیر پٹرولیم کا کہناتھا کہ جب سعودی عرب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کہا گیا تو انہوں نے آگے سے جواب دیا کہ ہم تو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن پچھلی حکومتیں عدم دلچسپی کا شکار رہیں اور ہمیں وہ رسپانس نہیں ملا ۔ان کا کہناتھا کہ سعودی عرب پاکستان میں تیس ارب روپے کی سرمایہ کاری کرےگا ۔ان کا کہناتھا کہ تیل اور گیس کی تلاش کیلئے بلاکس کی نیلامی کریں گے جبکہ سعودی عرب کو لاہور اور کراچی گیس پائپ لائن میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here