توہین رسالت ﷺ کیس، سزائے موت کا سامنا کرنے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے توہین رسالت ﷺ کے الزام میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔خیال رہے کہ ٹرائل کورٹ نے آسیہ بی بی کو توہین رسالت ﷺ کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔ ہائیکورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی موت کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ آسیہ بی بی نے موت کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کی اپیل 2015 سے زیر سماعت ہے۔یاد رہے کہ جس وقت آسیہ بی بی پر توہین رسالت ﷺ کا الزام لگا تھا اس وقت کے گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے خاتون کی کھل کر حمایت کی تھی اور بعض متنازعہ بیانات بھی دیے تھے جو بعد ازاں ان کی اپنے ہی محافظ ممتاز قادری کے ہاتھوں قتل کی وجہ بنے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here