باکسر عامر خان جیل میں قید کس خطرناک مجرم کے ساتھ ویڈیو کال کرتے پکڑے گئے؟ ایسا انکشاف کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  1. پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آئے روز کسی تنازع کی زد میں رہتے ہیں۔ اب وہ جیل میں قید ایک ایسے خطرناک مجرم کے ساتھ ویڈیو کال کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں کہ برطانیہ میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 31سالہ عامر خان نے قتل کے جرم میں 8سال کے لیے جیل کی سزا کاٹنے والے فلپ میری نامی شخص سے فیس ٹائم پر بات کی۔ اس نے کال پر فلپ میری کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور اسے کہا کہ ”بھائی، اپنا سر اونچا رکھو، بہت بہت پیاررپورٹ کے مطابق فلپ میری نے 2014ءمیں برطانوی شہر لیسیسٹر کے ایک شراب خانے میں جھگڑے کے دوران تشدد کرکے5بچوں کے باپ سٹیو مک کینن نامی شخص کو جان سے مارڈالا تھا۔ جب عامر خان کی اس کال کا سٹیو مک کینن کی بیوہ کو علم ہوا تو اس نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”عامر خان کا رویہ انتہائی کراہت آمیز ہے۔ اس سے مجھے شدید تکلیف پہنچی۔“ تاہم اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے عامر خان کا کہنا ہے کہ ”میں نے یہ فون کال اپنے ایک مداح کے کہنے پر کی۔ اسی نے کال ملا کر مجھے اپنا فون دیا اور دوسری طرف موجود شخص سے بات کرنے کو کہا۔ میں تو یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ وہ شخص کون ہے جس سے میری بات کروائی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here