اعلیٰ سطحی اجلاس سے کویتی افسر کا بیگ غائب ہو گیا، تحقیقات کی گئیں تو بیگ چرانے والا کون نکلا؟ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایسا شخص سامنے آ گیا کہ عمران خان بھی مشتعل ہو جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کویتی افسر کا بیگ غائب ہو گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کے اجلاس میں شریک کویتی وفد میں شامل افسر کا دینار سے بھرا ہوا بیگ اجلاس کے دوران ہی غائب ہو گیا، بیگ غائب ہونے پر حکام کی پریشانی میں دوڑیں لگ گئیں، رپورٹ کے مطابق جب کافی تلاش کے بعد دینار سے بھرا بیگ نہ ملا تو سی سی ٹی وی کمرے کی مدد حاصل کی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایسا انکشاف ہوا کہ وزیراعظم عمران خان بھی دیکھ
کر مشتعل ہو جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں گریڈ 20 کے افسر ضرار حیدر بیگ کو غائب کرنے میں ملوث پایا گیا، اس موقع پر کویتی وفد سے وزارت اقتصادی امور نے اعلیٰ سطح پر معذرت کی اور بیسویں گریڈ کے اس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرانے پر غور شروع کردیا گیا ہے، رپورٹ کے اس افسر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here